ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : آفس اسٹاف کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ۔ مائناریٹی کارپوریشن منیجر گرفتار

منگلورو : آفس اسٹاف کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ۔ مائناریٹی کارپوریشن منیجر گرفتار

Thu, 14 Oct 2021 21:37:12    S.O. News Service

منگلورو 14/ اکتوبر (ایس او نیوز) مائناریٹی کارپوریشن میں ملازم ایک لڑکی کی جانب سے جنسی ہراسانی کی شکایت درج کروانے کے بعد پانڈیشور ویمین پولیس نے کارروائی کی اور کارپوریشن کے منیجر محمد فاروق (42 سال) کو گرفتار کرلیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی ڈسٹرکٹ مائناریٹی کارپویشن کے دفتر میں ٹھیکہ کی بنیاد پر ملازمت کررہی تھی ۔ لڑکی کا الزام ہے کہ منیجر فاروق اس کو پریشان کیا کرتا تھا اور فحش فوٹو وہاٹس ایپ پر بھیجنے کے لئے دباو ڈالا کرتا تھا ۔ لڑکی اس کی باتوں کو نظر انداز کرنے کے علاوہ اس سے فاصلہ بنائے رکھتی تھی ۔ لیکن ایک موقع پا کر فاروق نے لڑکی ساتھ جنسی چھیڑ خانی کر ڈالی ۔ اس کے ردعمل میں لڑکی نے ملازم چھوڑ دی اور ویمین پولیس اسٹیشن میں فاروق کے خلاف شکایت درج کروائی ۔

اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 13 اکتوبر کو آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت فاروق کو گرفتار کر لیا ۔


Share: